ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفیٰ کا مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں کو ہدایات دیں

0
21

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ایڈیشنل ایس پی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے.

ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹیز چیک کیں اور جوانوں کو بریف کیا ہے. ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کو تلقین کی کہ شہری سفر کے دوران اپنے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں.

ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کو کورونا کی احتیاطی تدابیر کے بارے بھی آگاہ کیا ہے. ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے ہیں. ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں سے پولیس کے رویہ کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے.

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں،
تمام افسران و جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی دیں.
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود عملہ دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، زونل افسران خود علاقوں میں موجود رہیں.

ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں واردات کی کال ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی.

Leave a reply