پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے:ایم کیوایم کااعلان،شہبازشریف کی خواہشات پرپانی پھرگیا

0
30

لاہور:پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے:ایم کیوایم کااعلان،شہبازشریف کی خواہشات پرپانی پھرگیا ،اطلاعات کےمطابق پیڈ میڈیا کی طرف سے کچھ اس انداز سے خبریں پیش کی جارہی تھیں کہ جن سےیہ تصور دینے کی کوشش کی گئی کہ ایم کیوایم شہبازشریف کی باتوں میں آکر عمران خان سے بے وفائی کردے گی لیکن کچھ دیر پہلے ایم کیوایم نے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرکے جاتی امرا اور لندن والوں پر بجلی گرادی

ادھر دوسری یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کے بیان کے بعد شہبازشریف کی طبعیت بہت ناسازسی ہوگئی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہبازشریف کو ایم کیوایم کی طرف سے کپتان کی ٹیم کا حصہ بنے رہنے کے اعلان نے بہت زیادہ مایوس کردیا ہے ،

ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہےکہ اس اعلان نے پی پی اور مولانا فضل الرحمن کے خواب بھی تہس نہس کرکے رکھ دییے ہیں‌

یاد رہےکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سندھ میں‌پی پی کے عوام دشمن بلدیاتی قوانین کے خلاف پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں جاری ہیں ، اس سلسلے میں ایم کیوایم کی پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، ن لیگ کے نائب صدر شہازشریف سمیت دیگرکئی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں

ان ملاقاتوں کے بعد ن لیگ کی طرف سے جاری کی گئی میڈیا کو نیوز میں یہ تاثر دینے کی جعل سازی کی گئی کہ ایم کیوایم نے عمران خان کے خلاف بغاوت کردی اور وہ شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی خواہش پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیں گے

لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے ایم کیوایم کے وفد نے ن لیگ کی ساری پراکسی کو تہس نہس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے

ایم کیوایم کے رہنما نے اس موقع پر کہا ہے کہ اپوزیشن کاابھی واضح موقف سامنےنہیں آیا،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہرسیاسی جماعت کی اپنی سوچ ہوتی ہے،عامر خان نے مزید کہا کہ آئین کےدائرےمیں رہ کراپوزیشن کوکرداراداکرنےکا حق ہے،لیکن کسی ایسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے جس سےعمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچے ،

عامرخان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے سُن لیں کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے

عامرخان نے کہا کہ ن لیگ کی اتحادی جماعت پی پی نے سندھ میں ہمیں دیوارسے لگادیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس کےباہرکارکنوں پرڈنڈےبرسائے گئے،ن لیگ نے زرداری حکومت کی مذمت نہیں کی

ادھروفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے حکومت کا کچھ نہیں بگڑنے والا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے بغل میں ایک دوسرے کے لیے چھریاں اور منہ میں رام رام ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف توسال 2028 تک حکومت میں رہنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اپوزیشن ہزیمت سے بچنے کيلئے پٹاخے چھوڑتی رہتی ہے،ایک ساتھ کھانا کھانے والی اپوزیشن ايک دوسرے کے ساتھ نہیں۔

Leave a reply