اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پاکستان میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرلی گئی

پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور اسٹار لنک نے خود کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیس ایکس میں گلوبل لائسنسنگ اور مارکیٹ ایکٹیویشن کے ڈائریکٹر ریان گڈ نائٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات کرکے پاکستان میں اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کیا۔
اسٹار لنک کی سروسز سے ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی. دور دراز کے علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز کو بھی کم خرچ پر فعال کیا جاسکے گا. ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کے ہر کونے تک سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے.
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) March 22, 2023
تاہم اس کے بعد وفاقی وزیر نے اسٹار لنک کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کی اطلاع دی گئی اور اس میٹنگ کا مقصد یہ دریافت کرنا تھا کہ اسٹار لنک کی تیز اور سستی ترین سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کس طرح پاکستان کے کونے کونے میں سستی براڈ بینڈ سروسز کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر امین الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسٹار لنک کی خدمات ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں بھی جہاں غیر فعال موبائل ٹاورز کو کم قیمت پر چالو کیا جا سکتا ہے۔
سید امین الحق نے کہا کہ، ”ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کے کونے کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز فراہم کرنا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ، ”اس سلسلے میں اسٹار لنک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔“ ریان گڈ نائٹ نے مکمل تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کو سراہا۔ ریان نے مزید کہا کہ، ”بنیادی اقدامات مکمل ہو گئے ہیں، اور اب ہم تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔“
یہ پیشرفت پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں ممکنہ طور پر تیز رفتار اور زیادہ سستی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گی، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں بھی انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ پاکستان میں اسٹار لنک کی خدمات کا کامیاب نفاذ ایک آپس میں جڑے ہوئے پاکستان کے ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔