اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

0
20

پاکستان کے مرکزی بینک نے سوشل میڈیا پر 75 روپے اور دیگر یادگاری نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ SBP نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ڈیزائن جعلی ہیں۔

پاکستان کی75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر رہی جس کے بارے کہا جا رہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسے جاری کیا جائے گا۔

خبریں تھیں کہ حکومت نے 75 ویں جشن آزادی پر 75 روپے کا نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ یکم جولائی 2023 کو بھی جاری ہوگا۔

رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جائے گا جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا ہے-

یہ بھی خبریں تھیں کہ فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں، 75روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔

پاکستان کی کاروباری برادری نے سُپرٹیکس کومسترد کردیا

Leave a reply