ماہرہ خان کو ماں کے کرداراداکرنے چاہئیں،فردوس جمال

نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہناہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار اداکرنے چاہئیں-
پا کستان ٹی وی،فلم اور تھیٹرکے مایا نازاداکارحال ہی میں ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماہرہ خان کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں-
فردوس جمال نے کہا کہ اگر میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئیں-ماہرہ خان ماڈل ہو سکتی ہیں لیکن نہ تو وہ اچھی اداکار ہیں اور نہ ہی ہیروئن-
فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی انداز میں مسکرادئیے.فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان کی عمرزیادہ ہوگئی ہے اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ما ں کے کردار اداکیے جاتے ہیں-

Comments are closed.