fbpx

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشتگرد گرفتار

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشتگرد گرفتار۔

دونوں ملزمان نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی۔دونوں دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم، ایمونیشن اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔

گرفتار دہشتگرد کراچی کے علاقے منگھوپیر سےٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لیکر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا۔

گرفتار دہشتگرد سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین نے 2013 میں نادرن بائی پاس پر نیٹو کا سامان لیکر جانے والے کنٹینر کو خراب ہونے پر سکیورٹی خدشات کی بناء پر تھانہ منگھوپیر میں لے جایا گیا جہاں ملزم سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین نے ساتھیوں کیساتھ ملکر کنٹینر کو آگ لگانے کا اعتراف کیا۔

واردات کے بعد ملزم کراچی سے فرار ہو کر شوال کے علاقے میں چلا گیا تھا جہاں ساتھیوں کیساتھ ملکر پاکستان آرمی کے جوانوں پر مختلف اوقات میں حملہ کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان ویسٹ کے علاقے منگھوپیر میں نوجوانوں کو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے کیلئے ذہن سازی کرنے کا بھی انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجوں واداتوں میں ملوث تھے۔دونوں دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین اور حضرت بلال عرف بلال شامل ہیں۔ملزمان سے پوچھ گچھ جاری، مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔