سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

0
26

سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

باغی ٹی و ی : سٹاک مارکیٹ میں 176 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان تو رہا مگر کچھ سرمایہ کاروں نے شیئرزفروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔

آج مجموعی طور پرحصص کے خریداروں کا پلڑا بھاری رہا۔ یہی وجہ ہے کہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 176 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 340 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج ہونے والی تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 25 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 70 پیسے میں فروخت جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے پر بند ہوا

Leave a reply