اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا

0
38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں ساڑھے 1200 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

باغی ٹی وی : پی ایس ایکس میں مندی کے ساتھ آغاز کے بعد دباو کی کیفیت جاری رہی اور بینچ مارک ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 902 پربند ہوا-

کاروباری دن میں 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے شیئرز بازارکےکاروبار کی مالیت 5.49 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 184 ارب روپےکم ہوکر 7415 ارب روپے ہے-

نجی خبررساں ادارے ڈان سے باتے کرتے ہوئے انٹر سیکوریٹیز مارکیٹ کے ہیڈ آف ریسرچ رضا جعفری کا کہنا تھا کہ فیصلہ ایسا تھا جس کی توقع نہیں کی جارہی تھی اور معاملہ آگے چلا گیا ہے جس کی وجہ سے بازار نے زیادہ ردعمل دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ دباؤ آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔

اسٹاک بروکر ظفر موتی نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹیوں پر جو سیاسی حالات پیدا ہوئے وہ سرپرائز تھے اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی اس پر توقعات کے برعکس ردعمل دیا اب سپریم کورٹ کے فیصلے تک اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں ہی رہے گی۔

قوم راشن پرست یا آپ شہرت پرست ؟؟ ازقلم:غنی محمود قصوری

واضح رہے کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہےسپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں و ز یراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اس عمل میں حصہ لینے سے انکارکردیا۔

بیوروکریسی اور حالات حاضرہ، ابھرتے ہوئے نوجوان کالم نگار کی ایک اور شاندار کاوش

Leave a reply