سٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

0
25

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری

باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کا تسلسل برقرارہے، ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 362.11 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ طویل وقفے کے بعد 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران زبردست دلچسپی لینا شروع کر دی ہے، تیزی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران تیزی کے باعث 1200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کے باعث شروع سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 41716پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 41700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے41665.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس251.98 پوائنٹس کے اضافے سے 17533.49پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس355.28 پوائنٹس کے اضافے سے29204.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،84میں کمی اور 28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت75کھرب53ارب51کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر76کھرب48ارب35کروڑ6لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو،پیکجز لمیٹیڈ، نیسلے پاکستان اورانڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے جس میں پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت100 روپے کے اضافے سے1600 روپے ہوگئی اور،پیکجز لمیٹیڈ38.44روپے کے اضافے سے551.14 ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان89.99روپے کی کمی سے6500روپے ہوگئی اورانڈس ڈائنگ 33.88روپے کی کمی سے500.01روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 159.90روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 160.20روپے ہوگئی

Leave a reply