سٹاک مارکیٹ کا ٹریڈنگ والیوم ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ریکارڈ قائم کرگیا

0
43

سٹاک مارکیٹ کا ٹریڈنگ والیوم ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ریکارڈ قائم کرگیا

باغی ٹی وی :ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ والیوم ایک ارب 24کروڑ شیئر زکو عبور کر گیا، سنگ میل عبور کرنے میں کم قیمت کم لاگت والے 49 فیصد شیئرز نے اہم کردار ادا کیا،اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ٹریڈنگ ہوئی .

اسٹاک ایکسچینج میں چھوٹی مالیت کے شیئرز میں 49 فیصد ٹریڈنگ ہوئی.اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک دن میں 84 فیصد شیئرز کی ٹریڈنگ ہو ئی

ادھر کل بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب99ارب روپے سے بڑھ کر80کھرب12ارب روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی76کروڑ66لاکھ43ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 8کروڑ 92لاکھ61ہزار شیئرزکم ہے ،

قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے وائیتھ پاک کے حصص کی قیمت128.62روپے کے اضافے سے 1843.58روپے اورباٹا پا ک کے حصص کی قیمت71.94روپے کے اضافے سے 1699روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت180.99روپے کی کمی سے 2813.01روپے اوررفحان میعظ کے حصص کی قیمت125روپے کی کمی سے 9500روپے ہوگئی۔

Leave a reply