سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

0
24

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

باغی ٹی وی :کورونا وائرس لاک ڈاوْن نے جہاں معمولات زندگی متاثر کیا ہے وہی پر اس کے شدید اثرات دنیا بھر میں معیشت اور اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑے ہیں۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار بدستور محتاط نظر آئے۔آج کاروبا کے اختتام پر 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28 ہزار 23 کی سطح پر بند ہوگیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث کچھ ریکوری ہوگئی اور 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی کے بعد 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.31 فیصد گراوٹ دیکھی جبکہ 12 کروڑ 76 لاکھ 45 ہزار 166 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Leave a reply