آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے گا

0
114

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں پر عائد کر دی ہے ضلع شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات روزانہ ہو رہے ہیں جس کے باعث شہریوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے شہر کے علاقہ کرکٹ سٹیڈیم گھنگ روڈ شاہ کالونی کمپنی باغ جیلانی گارڈن فاروق نگر قادر آباد جنڈیالہ روڈ شاہ جمال روڈ غریب آباد ہاؤسنگ کالونی جمیل ٹاؤن رحمان پورہ سمیت متعدد بستیوں میں آوارہ کتے غولوں کی شکل میں پھرتے ہیں اس صورتحال کی بناء پر محکمہ صحت کے حکام نے استفسار کرنے پر ایک رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب پہلے کی طرح آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری محکمہ صحت کی نہ ہے بلکہ محکمہ صحت صرف کتا کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو علاج اور ویکسی نیشن فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری نئے نظام کے تحت بلدیاتی اداروں پر ہے چنانچہ ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشنوں ٹاؤن کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹروں کو ہدایت جاری کی جائے کہ فوری طور پر آوارہ اور پاگل کتوں کو تلف کرنے کی کارروائی کریں

Leave a reply