اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان پولیس نے کئے گرفتار

0
44
24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان پولیس نے کئے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کے خلاف کاروائی کی ہے ملزم نے سمن آباد کی حدود سے شہری سے موبائل فون چھینا تھا جسکا مقدمہ 426/2022 دفعہ 39734 ت پ تھانہ سمن آباد میں درج کیا گیا تھا سمن آباد پولیس نے امروز ملزم کو گرفتار کر کے شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون بھی برآمد کر لیا،ملزم کی شناخت حسن ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے دورانِ گرفتاری ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بھی برآمد ہوا،دورانِ تحقیقات ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے ملزم کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ علیحدہ سے درج کردیا گیا ہے

دوسری جانب درخشاں اور کلفٹن پولیس نے دوران گشت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کی ہیں،اس دوران موٹرسائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لئے، درخشاں اور کلفٹن پولیس کی جانب سے 1 ایک ملزم گرفتار کیا گیا جنکی شناخت بلترتیب ظہیر اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ملزم ظہیر کے قبضہ سے صدر کے علاقے سے چوری شدہ 1 عدد موٹر سائیکل جبکہ ملزم اعجاز کے قبضے سے 210 گرام چرس برآمد کی گئی، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ شہر بھر سے اپنے متعلقہ جرم سے جڑی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ جاری ہے

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

قبل ازیں کانفرنس روم ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کی جبکہ میٹنگ میں ایس پی لیاقت آباد، ایس پی گلبرگ، ایس پی نیو کراچی، ایس ڈی پی اوز سب ڈویژن سمیت ایس ایچ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شرکت کی میٹنگ ایجنڈا ماہِ نومبر اور اکتوبر میں اسٹریٹ کرائم، دوران ڈکیتی مرڈر ایند انجری, CCTV فوٹیج کلیکشن سمیت ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینا تھا ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم سمیت وھیکیولر کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے ایس ایچ اوز کو سخت کارروائی کی ہدایات دیں یس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے منشیات اور گٹکاماوا فروشوں کی گرفتاری سمیت مفرور اور روپوش ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے انہوں نے واردات کی CCTV فوٹیج کے حصول پر سخت زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی واردات کے فوری بعد فوٹیج لازمی حاصل کریں ایسی فوٹیج ملزمان کی گرفتاری سمیت انکو سزا دلانے میں بھی پولیس کے انتہائی کارآمد ہے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چند ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چند ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے اسٹریٹ کرائم سمیت وھیکیولر کرائم پر کام کیا جس سے واضح کمی واقع ہوئی

Leave a reply