پشاور؛ سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ گرفتار

0
32
zaman park

پشاور؛ سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا گیا

ترجمان سی سی پی او پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داودزئی ظفر خان نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری اور سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا ہے جبکہ ڈی ایس پی رورل نواب علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی ظفر خان نے اہم کارروائی کے دوران شہر کے نواحی اور متصل علاقوں میں ٹرانسفارمرز چوری ، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے.

ترجمان کے مطابق ملزمان معاز ولد شاہ روم اور عمران ولد کشمیر کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ فقیر کلے اور جٹی پایان سے ہے جوکہ اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، نقدرقم، قیمتی موبائل فونز، رکشہ چوری، ٹرانسفارمر چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور جن کو گزشتہ روز اہم کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی، ٹرانسفارمر چوری اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے علاوہ ازیں جن کے قبضے سے چھینا گیا موٹرسائیکل، ٹرانسفارمر، رکشہ، موبائل فون، نقدرقم اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید اہم او ر سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

Leave a reply