ناروے،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئی

ناروے کپ فٹبال کے مقابلے اوسلو میں جاری ہیں جس میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم انڈر 17 کیٹیگری کے مقابلوں میں شریک ہے، پاکستان نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔پہلے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کا مقابلہ مولڈے فٹبال کلب کے تھا جس میں پاکستان ٹیم 0-4 سے کامیاب ہوئی، اس میچ میں طفیل شنواری نے 2گول کیے، فیصل اور وہاب نے ایک ایک گول کیا۔ اس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ٹرائسل کلب سے تھا اس میچ میں بھی پاکستان کی کامیابی کا اسکور 0-4 رہا، پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نے 2 جبکہ شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا کوارٹر فائنل میچ جمعہ کو کھیلے گی۔ناروے میں پاکستانی باشندوں کی جانب سے جشن منایا جانے والا جشن کسی شاندار سے کم نہیں تھا کیونکہ انہوں نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستانی شائقین جشن میں شامل ہوئے، جھنڈے لہراتے، قومی ترانے گاتے اور اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کرتے۔پاکستانی ٹیم راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ آج رات ہوگا۔ تاہم، زبردست حمایت اور فتح کے ذائقے کے باعث، نوجوان ستارے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے اور اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم تھے۔