سیلاب زدگان کے امدادی قافلوں کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سیلاب زدگان کے امدادی قافلوں پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے مستحقین تک اشیاء پہنچانے کےلئے قافلوں کی سکیورٹی اور رہنمائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں-
باغی ٹی وی رپورٹ – کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے ریجنل پولیس آفیسر،ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیلاب زدگان کےلئے بھیجے جانے والے سامان کی لوٹ مار کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ انتظامیہ ڈکیت اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔پیشہ ور بھکاری سڑک کنارے بیٹھ کر امدادی سامان کے ٹرک لوٹ لیتے ہیں۔لوٹ مار کی وجہ سے نہ امدادی سامان مستحقین تک نہیں پہنچ رہا۔مخیر حضرات کو بھی امداد سامان کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انتظامیہ لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سامان لانے والے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کے قافلوں کو مکمل سکیورٹی دی جائے۔مستحق سیلاب زدگان تک امداد کی شفاف ترسیل کےلئے رہنمائی کی جائے۔ڈویژن میں فلڈ کنٹرول فعال رکھے جائیں۔ضلعی حدود میں قائم استقبالیہ کاونٹرز فلاحی تنظیموں کی ہرممکن معاونت کریں۔

Comments are closed.