6 محرم کا مرکزی جلوس برآمد سکیورٹی کے سخت انتظامات

0
37

ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونے والے 6 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک خانیوال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی ا ومحمد علی وسیم ‘ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی ‘ڈی ایس پی سکیورٹی میڈم سعدیہ ‘ڈی ایس پی صدرسرکل محمداعجاز‘ ڈی ایس پی ٹریفک محمد اسحاق سیال انسپکٹرمہرسعید احمد‘ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت دیگر سرکاری افسران ہمراہ تھے۔

آرپی او ملتان کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے 6محرم پر کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔آرپی او ملتان نے بہترین سکیورٹی انتظامات پرڈی پی اوخانیوال کو شاباش دی۔ آرپی اوسیدخرم علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کا امن وامان برقرار رکھنے میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے‘ تمام مسالک کے لوگ وطن عزیز کی خاطر اپنی باہمی رنجشیں ختم کرکے کر بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں تاکہ عاشورہ محرم الحرام بخیروعافیت سے گزرے۔ آر پی او ملتان نے جلوس میں شامل ہونیوالے لوگوں کی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیااورسکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران وملازمین کا حوصلہ بڑھایا اورکہاکہ جلوس کے اختتام تک پولیس اہلکاراپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اورچوکس ہوکرسرانجام دیں۔

قبل ازیں آرپی او ملتان سید خرم علی کبیروالا پہنچے جہاں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے آرپی او ملتان کو مجالس وجلوس بارے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی اور اے ایس پی سدرہ خان بھی موجودتھیں۔بعدازاں آرپی او ملتان وسیم احمد خان نے ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مجالس وجلوس کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

Leave a reply