شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

0
40

نئی دہلی:شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے ،اطلاعات کےمطابق مودی کی ملسم مخلاف پالیسیوں کےخلاف غصے کا اظہار کرنے کے لئے راجدھانی دہلی کے علاقے لکشمی نگر میں مقامی لوگوں کی جانب سے بھی این آر سی اورشہریت ترمیمی بل کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

دہلی سے ذرائع کےمطابق نماز جمعہ کے بعد علاقے کے ہزاروں افرادNRC اورCAB کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سید شاداب حسین رضوی نے جلوس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سارے شکوے بھلاکر تمام امن پرست اور سیکولرعوام کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان دونوں قانون کے نتائج میں صرف مسلمانوں کو پریشانی ہی نہیں ہوگی بلکہ پورے ملک کے عوام اس پریشانی کا شکار ہوں گے۔

سید شاداب حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ برائی کو روکے اور ہر ہندوستانی چاہے وہ ہندو یا مسلم سبھی پریہ فرض ہے کہ وہ ملک کے آئین کی حفاظت کرے۔مظاہرہ کو کامیاب بنانے میں وقار چودھری ، رئیس الدین سیفی، محمد اظہر، سعد احمد، انیس الحق، ثاقب سیفی وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔انکے علاوہ وہاں کے مقامی باشندے ، دوکاندار ،نوکری پیشہ لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

Leave a reply