مسلم مخالف شہریت بل ، دہلی کے میٹرواسٹیشن بند،لوگ گھروں سے خوف کے مارے نہیں‌ نکل رہے

0
22

نئی دہلی:مسلم مخالف شہریت بل ، دہلی کے میٹرواسٹیش بند،لوگ گھروں سے خوف کے مارے نہیں‌ نکل رہے۔ مسلم مخالف شہریت بل کے خلاف پرتشدد احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 15 میٹرو اسٹیش توڑپھوڑ کی وجہ سے بند کردئے گئے تھے۔ جس کےبعدان اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمدورفت کو روک دیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانیاں ہوئی تھیں۔

16دسمبر،سقوط ڈھاکہ بھارت کی سازشیں اپنوں کی غلطیاں،مگرتکلیف دہ مناظر

دہلی میٹرو نے پیر کی صبح ٹویٹ کرکے سبھی میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا۔ لیکن لوگ ابھی تک ڈر کے مارے گھروں سے نہیں نکل رہے،قابل ذکر ہے کہ دہلی کے کئی علاقوں میں 15 دسمبر کو پرتشدد احتجاج ہوا تھا۔ تاہم جنوبی دہلی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے ، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا تھا۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمدورفت کو روک دیا گیا تھا۔

میری قوم کے ننھے شہیدوں‌ کوسلام،آج اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی ہے

دہلی میں ہونے والے احتجاج ہنگاموں کی شکل اختیارکرگئے ہیں‌،دوسری طرف پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی اور طاقت کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ احتجاج پرتشدد ہوگیا ، جس کے بعد دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشنوں پر آمدورفت روک دی گئی۔ بالخصوص جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حالات زیادہ خراب ہوگئے تھے۔

ایغور مسلمانوں کے حراستی کیمپس کی تفصیلات حذف کرنے کا انکشاف

Leave a reply