مقبوضہ کشمیرکے دانشوروں، سیاستدانوں اور وکلا کی بھارتی پالیسیوں کی شدید مذمت

0
25

راجوری:مقبوضہ کشمیرکے دانشوروں، سیاستدانوں اور وکلا کی بھارتی پالیسیوں کی شدید مذمت ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے ظالمانہ ،منافقانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے ،

ذائع کے مطابق اس حوالے سے سماجی اور سیاسی منظرنامے کے حوالے سے پیرپنچال علاقے کے سرکردہ دانشوروں اور سیاسی کارکنوں کا ایک اجلاس تھانامندی ، راجوری میں منعقد ہوا۔ جس میں شرکا نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنے اور ریاستی باشندوں سے ان کے فطری حقوق چھیننے کے لئے کی جارہی سازشوں کی مذمت کی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم)، جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن (جے کے پی اے)، جموں کشمیر یوتھ سوسائٹی (جے کے وائی ایس)اور ہل ٹچ فانڈیشن (جے کے ایچ ٹی ایف)کے نمائندوں نے عوام میں نوجوان مخالف پالیسیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں میں محمد عاقب وانی ، عبد الروف خان ، ڈاکٹر رحمان چوہدری ، ڈاکٹر ، حامد وانی ، نصیر راتھر ، ندیم ثاقب ، تنویر احمد ، طاہر شاہ ، بلال احمد ، رضوان احمد براق اور ایڈوکیٹ ظہور احمد شامل تھے۔

Leave a reply