بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری کی مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید ،کہا کہ وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا-

ذرائع کے مطابق بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیےکی پشت پناہی کررہی ہے، نفرت انگیز بات کریں گے توحکومت کی حمایت ساتھ ہوگی، وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا، اقلیتوں کیخلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔

سابق بھارتی ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت کی جمہوریت کے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم مودی کا طرزِ عمل ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے،بھارت کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے، کوئی بھی ملک جہاں فرقہ وارانہ فسادات ہوں، ترقی نہیں کرسکتا۔

واضح رہے پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد مودی کیخلاف بھارت میں ہی آوازیں اُٹھنا شروع ہوگئی ہیں،بھارتی عوام سمیت اپوزیشن بھی مودی سرکار کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔

شادی کے بعد افیئرز کا ذمہ دار کون مرد یا عورت؟

آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ

ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

Shares: