بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور

پشاور:بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، وادی سوات میں تجاوزات کرنے، ماحولیاتی اور صوتی آلودگی پھیلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، بل کے تحت بغیر اجازت وادی میں تعمیرات پر جرمانہ کیا جائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کرنے والے کو 3 سال قید اور 50 پچاس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ اتھارٹی کے قیام کے بعد صفائی اور ترقیاتی منصوبے ڈائریکٹر جنرل کی زیر نگرانی ہوں گے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی پھیلانے پر 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پریشر ہارن اور تیز آواز میں موسیقی سننے پر بھی 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق عوامی مقامات پر گالم گلوچ پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، پیشہ ور گداگری کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی اسپیڈ بریکر بنانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

دوسری طرف عوام الناس نے اس بل کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ جہاں بدزبانی کرنےوالوں کے سامنے بدزبانی سے روکنے والے بے بس ہوجاتے ہیں وہاں‌اس قانون کے اطلاق سے بدکلامی کرنے والے سزا کے ڈر سے اجتناب کریں گے

Comments are closed.