بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے دھشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌:رحمن ملک

0
28

اسلام آباد:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے دھشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌:اطلاعات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے دھشتگردانہ حملے کی شدید مزمت کی ہے

رحمن ملک نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شہید ہونے جوانوں کی شہادت پر شدید دکھ و افسوس ہوا ہے

رحمن ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کرنے والے فرزندان وطن کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

رحمن ملک نے کہا ہےکہ مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رحمان ملک نے مزید کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کو موثر اقدامات کرنا ہونگے

رحمن ملک نے کہا ہے کہ افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے اور ان کا قلع قمع کرے، پاکستان دشمن افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں،

رحمن ملک نے کہا ہےکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے

Leave a reply