‏عزت و وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی اور کرتا رہوں گا ، عاصم باجوہ کی چار صفحاتی تردید

0
22

اسلام آباد:‏عزت و وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی اور کرتا رہوں گا ، اصل میں میرے اوپرالزامات لگانے کا مقصد میری منصوبوں پرکاری ضرب لگا نا ہے ، اطلاعات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپرلگائے جانے والے الزامات کومسترد کرتے ہوئے بہترپاکستان کے لیے سفرجاری رکھنے کا عزم کا اظہارکیا

 

باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سازشی عناصرنے ان الزامات کے ذریعے مجھے اورمیرے خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی بھونڈی کوشش کی

عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اللہ کا شکرہے کہ یہ سازشیں کرنےو الے پھرناکام ہوگئے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت کا یہ سفرجاری رکھیں گے اوراس میں رکاوٹ بننے والے عناصرکوضرور بے نقاب کرتے رہیں گے

Leave a reply