fbpx

آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر مک گل کا اغوا برائے تاوان،تشدد،جلایا بھی گیا:پولیس کوبڑی کامیابی مل گئی

سڈنی: آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر مک گل کا اغوا برائے تاوان،تشدد،جلایا بھی گیا:پولیس کوبڑی کامیابی مل گئی،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ مک گل کو تاوان کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آسٹریلین حکام کے مطابق آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو 3 افراد نے سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ مک گل کو ایک انٹرسیکشن پر روکا اور گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

 

پولیس کے مطابق اغوا کار انہیں شہر سے باہر ایک جگہ لے گئے جہاں سابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، استری سے جلایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں اور پھر ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد سڈنی میں بدھ کی علی الصبح آپریشن کر کے 4 مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 27 سے 46 سال کے درمیان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.