لاہورسے اغوا ہونے والی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کروالیا گیا

0
53

لاہور :شادباغ سےدسویں جماعت کی اغوا ہونے والی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا ہے ، آئی جی پنجاب کے مطابق اس بچی کوساہیوال میں بازیاب کروایا گیا، یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نےرات 10 بجے تک طالبہ کی بازیابی کا حکم دیا تھا

چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی نے لاہور کے علاقہ شادباغ سے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہی بازیاب کرانے کا حکم دے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کا نوٹس لے لیا ہے، اور آئی جی پنجاب کو 8 بجے تک بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی رات 8 بجے کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس طالبہ کو بازیاب کرکے آٹھ بجے عدالت پیش کرے۔

لاہور کے علاقے شاد باغ میں میٹرک کی طالبہ مطابق 17 سالہ عشاء ذوالفقار کو امتحانی سنٹر جاتے ہوٸے چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا۔

پنجاب اسمبلی سے پولیس کو ہٹائیں تاکہ وہ عوام کی حفاظت کرسکے دن دیہاڑے لاہور میں دسویں کلاس کی طالبہ کے اغواء کاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے نوٹس لیتے ہوئے شام 6 بجے تک آئی جی پنجاب کو طالبہ کو بازیاب کرواکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

ملزمان لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے، بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانی اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

Leave a reply