معروف مدرسے کے مہتمم مفتی کی طالب علم کے ساتھ زیادتی ۔ویڈیو وائرل

0
59

لاہور:معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی ۔ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف مدرسے کے معروف مہتم نے مدرسے کے اندراپنے جوان طالب علم سے زبردست جنسی زیادتی کرڈالی،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوثبوت کے لیے وائرل ہوچکی ہے اورجس میں ان الزامات کی حقیقت دکھائی گئی ہے ، ادھراس مدرسے کے اس مہتمم کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں نے بھی حقیقت کی شکل اختیارکرلی ہے

وائرل ویڈیو کے ماطبق لاہورکے معروف مدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے مہتتم اور ( جے یو آئی ف) کےمرکزی رہنما مفتی عزیز الرحمن نے بدفعلی کی تو بچے صابر کی شکایت پر اُلٹا اسی کو جُھوٹا کہا گیا-

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مفتی عزیزالرحمن مدرسے کے اس طالب کے ساتھ کئی سال سے زبردستی جنسی زیادتی کررہے تھے اوریہ مذکورہ طالب علم ہرمرتبہ اس فعل قبیح سے اپنے استاد کوباز رہنے کی اپیل کرتا رہا لیکن مہتمم مدرسہ مفتی عزیزالرحمن راہ راست پرآنے کی بجائے الٹا اس نوجوان کودھمکاتے رہے

ذرائع کے مطابق تمام ترکوششوں کے باوجود بھی جب مہتمم مدرسہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے توپھرمجبورہوکراس زیادتی کے واقعہ کی ویڈیوبنا کربطورثبوت سب کے سامنے پیش کردی ہے

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ‏صابر شاہ نامی بچے کو اپنے وقف سے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے ورنہ جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے – صابر شاہ نے ذاتی حیثیت اس جرم عظیم کی تفصیلات شئیر کردی ہیں‌

ادھراس حوالے سے واٹس ایپ کے ذریعےا س واقعہ کے حوالے سے تردید سامنے آئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ اس بندے کا ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے

اب واٹس ایپ پریہ پیغام اس مقہوربچے کے متعلق ہے یا مفتی عزیزالرحمن کے متعلق ہے کہ ان کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اس واقعہ کی تردید نہیں کی گئی

دوسری طرف اس حوالے سے دیوبندی مکتبہ فکرکے دینی بورڈ وفاق المدارس عربیہ کی طرف سے ایک مذمتی لیٹرجاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مذکورہ مفتی عزیزالرحمن نے انتہائی قبیح فعل کیا ہے اوراس کی وجہ سے ان سے دینی حلقوں کی بڑی بدنامی ہوئی ہے

 

 

ان حالات کے تناظرمیں وفاق المدارس عربیہ نے یہ اعلان کیا ہےکہ وہ اس واقعہ پربڑے شرمندہ ہیں‌اوروفاق تواس مجرم شخص کومفتی کہنے کوبھی غلط تصورکرتا ہے جس کی وجہ سے دینی شعار کی بدنامی ہوئی ہے

اس لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ وفاق پہلے توجامعہ منظورالاسلام کے ساتھ اپنا رشتہ توڑرہا ہے اوردوسرا اہم فیصلہ یہ ہے کہ اس شخص کی تمام سندات کو بھی منسوخ کیا جاتا ہے اوریہ بھی فیصلہ کیاجاتا ہے کہ جب تک اس واقعہ میں ملوث افراد کوقرارواقعی سزا نہیں دی جاتی اس مدرسے رشتہ منقطع رہے گا

Leave a reply