نوازشریف کے قریبی ساتھی لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ پیپر دینے والا طالبعلم گرفتار

0
43

کامونکی:نوازشریف کے قریبی ساتھی لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ پیپر دینے والا طالبعلم گرفتار ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے قریبی اورمعتمد ساتھی لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ پیپر دینے والا طالبعلم گرفتارکرلیا گیا ہے اوراسے جیل بھی بھیج دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے کی جگہ پیپر دیتے ہوئے نوجوان پکڑا گیا۔ کامونکی سے رکن قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرمان کی جگہ خطیب نامی نوجوان پیپر دے رہا تھا۔

کامونکی پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تاہم رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ابھی مفرور ہے۔ لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کا میٹرک جنرل سائنس کا پیپر تھا جس کا سنٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر کامونکی بنایا گیا تھا-گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُس سے ایم این اے کے بیٹے سے بھاری رقم لے کر امتحان دینے کا معاہدہ طے کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل سمیت امتحانی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود نقل اور پرچے آؤٹ ہونے کی رپورٹس کا سلسلہ بھی جاری رہا

Leave a reply