جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو عدالت نے سنائی سزا

0
30
جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو عدالت نے سنائی سزا

ملتان،جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو سزائے موت سنا دی گئی

عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے ،عدالت نے اقدام قتل کے دفعات میں اویس ارشد کو ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اقدام قتل کے دفعات میں اویس ارشد کو ایک سال سزا کا بھی حکم سنایا ہے ،پولیس حکام کے مطابق کلیم اللہ سہو کو 14 اگست 2021 میں جامعہ زکریا میں خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا,قاتل جامعہ زکریا کا سابق طالب علم اور جامعہ میں آئس کا سپلائر تھا,قاتل کو واردات کے کچھ دیر بعد جامعہ زکریا سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا,

پولیس حکام کے مطابق جھگڑے میں تین طلباء ذوالفقار علی,عبدالقدیراورشرجیل کامران بھی زخمی ہوئے تھے جھگڑا دو تنظیموں کے طلباء کے درمیان تنازعہ پر ہوا تھا,تھانہ بی زیڈ نے اویس ارشد کیخلاف قتل,اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا,مدعی مقدمہ کیجانب سے ایڈووکیٹ ندیم کانجو نے کیس کی پیروی کی.

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

Leave a reply