فرانس: 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

فرانس کے سکول میں دوران کلاس 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک سیکنڈری اسکول میں ٹیچر کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد پولیس نے ایک 16 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے۔

52 سالہ ٹیچر فرانس کے قصبے سینٹ جین ڈی لیو کے ایک اسکول میں ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا-

چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ حملہ کے بعد طالب علم کلاس روم سے نکل کر پڑوسی کلاس میں چلا گیا، جہاں اس نے استاد کو کیا ہوا تھا بتایا اور چاقو حوالے کر دیاایمرجنسی سروسز نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔

فرانسیسی وزیر تعلیم پاپ ندائے نے بدھ کی سہ پہر کو اسکول کا دورہ کیا، جس میں 11 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 1,100 طلباء ہیں۔

16 سالہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے،ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ طالبعلم کا ذاتی فعل ہے۔

Comments are closed.