گوجرانوالہ :سرکاری سکول میں زیادتی کا معاملہ،طالبات نے بیانات ریکارڈکرا دیئے
گوجرانوالہ: شہر کے سرکاری سکول میں 5 طالبات سے زیادتی کے معاملے میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔
باغی ٹی وی : متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجودتھا طالبات نے عدالت میں بیانات میں کہا تھا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانابنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا، اسکول کے اوپر والی منزل پرخاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔
سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی
واضح رہے کہ ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا، گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، 5 بچیوں کے میڈیکل بھی کروائے جس میں بچیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، ملزم نے اعتراف بھی کر لیا ہے اور متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔