میہڑ: تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی بھاری فیسوں کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ

میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)تعلیم بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے بھاری فیس مقرر کرنے کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے داخلہ فیس 2600 روپےمقرر ہونے کے خلاف ہائی سکول ون اور ہائی سکول ٹو کے سینکڑوں طلبہ نے پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بورڈ انتظامیہ کے ظالمانہ اقدام پر شدید نعرے بازی کی گئی.
طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک تو سیلاب نے ہمیں تباہ کردیا ہے دوسری جانب تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے 10ویں جماعت کے امتحان کے لئے داخلہ فیس 2600روپے مقرر کردی ہے جس کے باعث غریب طلباء سخت پریشان ہوگئے ہیں .انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فیس ختم کرکے سیلاب سے متاثرہ طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کاموقع دیاجائے –

Leave a reply