سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

0
32

سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

باغی ٹی وی : سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کی سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات ہوئی جس میں‌ کونسل کے ممبران میں ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شامل تھے

رحمان ملک نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں،

نوجوانان کسی ملک کی ترقی کی طرف گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،نوجوان اپنے مستقبل کا تعین کرے اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرے،

رحمان ملک کا کہنا تھا منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے، رپورٹس ہیں کہ تعلیمی اداروں میں آئے روز منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، نوجوان نسل اپنے آپ و دوستوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھیں،

منشیات نہ صرف ایک نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے،حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھیں،

رحمان ملک کا کہنا تھا ہمارے پڑوسی ملک افغانستان میں حالات تیزی سے خراب ہوتے جا رہے ہیں، اسوقت افغانستان میں امن اور امان کی صورتحال درہم برہم ہے،ہم پہلے افغانستان کیوجہ سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات اٹھا چکے ہیں، مسلح تنازعات اور دہشت گردی کی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، افغانستان کیوجہ سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے،پرامن افغانستان ہمیشہ پاکستان کے لئے اہم رہا ہے، امریکی افواج افغانستان میں امن قائم نہ کر سکے اور بغیر نتیجے کے نکل گئے،

امریکہ کو چاہئے تھا کہ افواج کے انخلاء سے پہلے افغانستان میں عبوری حکومت قائم کرتا، اب بھی وقت ہے کہ افغان کی قیادت ملکر سب کو قابل قبول عبوری حکومت قائم کرے، رحمان ملک

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ طالبان کے ساتھ بیٹھ کر امن کے لئے بات چیت کرے،رحمان ملک کا کہنا تھاجنگ افغانستان اور نہ کسی اور مسئلے کا حل ہے، رحمان ملک

Leave a reply