صوبائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا ای پیمنٹ کے حوالے سے اہم بیان

0
41

محکمہ ایکسائز کے ای پیمنٹ سسٹم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں. مختصر عرصہ میں 32862 آن لائن ٹرانزیکش ہوئیں. 19 کروڑ 33 لاکھ سے زائد رقم ای پے کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے. جولائی میں 40 ملین روپے ای پیمنٹ کے ذریعے جمع کرائے گئے. صارفین کو ای پے کے ذریعے رقم جمع کرانے پر 25 فیصد رعایت دی جا رہی ہے. روایتی طریقے سے رقم جمع کرانے پر بیس فیصد رعایت دی جا رہی ہے. ای پے ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے .شہری ٹیکس اور دوسرے واجبات ای پے کے ذریعے جمع کرانے کو ترجیح دیں.محکمہ ایکسائز کی طرف سے ای پیمنٹ پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے . مشکل کی گھڑی میں محکمہ ایکسائز صارفین کو گھر بیٹھے سہولیات دے رہا ہے

Leave a reply