صوبے میں کتوں کا راج ،وزیر اعلی نالائق اعلی ہے
بلدیہ ٹاون میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے خرم شیرزمان پہنچ گئے.
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں میں بلدیہ کے علاقے میں موجود ہوں .این اے 249 کا بائی الیکشن ہوا تھا .29 تاریخ کو پیپلز پارٹی یہاں سے کامیاب ہوئی تھی. 29 تاریخ کو پی ٹی آئی کے لیے معاذ کے والد پولنگ ایجنٹ کے طور پر ڈیوٹی کر رہے تھے.
معاذ کا والد ڈیوٹی پر تھا اور معاذ کو کتے نے کاٹا
کتے کے کاٹنے سے معاذ انتقال کر گیا کب تک سندھ میں کتے بچوں کو کاٹتے رہیں گے کل کو یہ بچہ ہمارا بھی ہو سکتا ہے.
یہ سب کب تک چلتا رہیگا یہ لوگ نوکری پر نہ جائیں گھروں میں بیٹھ کر بچوں کو کتوں سے بچاتے رہیں .
معاذ کو ویکسینیشن بھی ہوئی اسکے باوجود یہ حادثہ کیوں ہوا اس کتے نے صوبے کے حکمرانوں کو کیوں نہیں کاٹا سندھ اسمبلی میں بھی بات کی اس مسئلے پر.
ویکسینیشن کے باوجود کتے کے کاٹنے سے بچوں کی اموات ہو رہی ہیں صوبہ سندھ کا کوئی بھی علس1ہ کتوں سے بچہ نہیں ہے.
صوبہ سندھ میں کتوں کا راج ہے میں جھوٹا ہوں ،معاذ کا والد جھوٹا ہے میڈیا جھوٹاہے کیا بلاول بھٹو معاذ کے گھر آئیں گے بلاول بھٹو یقین دہانی کرائیں گے.
صوبہ سندھ میں حالات بہت خراب ہے صوبے میں لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں .وزیر اعلی نالائق اعلی ہے .
خرم شیر زمان نے بتایا کہ معاذ کا والد پی ٹی آئی ورکر ہے شہر بھر میں کتوں کا راج ہے لاڑکانہ میں بوڑھی عورت کو کتوں نے نوچا سندھ کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں اس وقت ہم سب کتوں کے حوالے ہیں.
صوبہ سندھ میں کتوں کی حکمرانی ہے دو دن پہلے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے پیپلز پارٹی جب تک اقتدار میں رہے گی یہ سب ہوتا رہیگا.
مراد علی شاہ کتوں کا خاتمہ کرو سندھ سے
چاہے کلفٹن ہو،صدر ہو،لاڑکانہ ہو یا دادو ہر علاقے میں کتوں کا راج ہے.بلاول کے ایمان کو ہمیں جگانا ہوگا.
خرم شیر زمان کا کہنا تھا بلاول زرداری صوبہ سندھ سے کتوں کا خاتمہ نہیں کر سکتے وہ ملک کیا سنبھالیں گے ریبیز کے ویکسین سندھ کے اسپتالوں میں نہیں ہے۔
ہم سب کو دل سے دکھ ہے اسکا والد ہمارے لیے ڈیوٹی کر رہا تھا اگر الیکشن والے دن انکا والد ڈیوٹی پر نہ ہوتا تو شاید معاذ آج زندہ ہوتا.
اٹھارویں ترمیم کے باوجود عمران خان نے ویکسین دی ہے عذرا پیچوہو نظام سنبھالنےمیں ناکام ہوگئی ہیں صوبہ سندھ میں صحت کارڈ کیوں نہیں ہے۔
معاذ کیس کی پوری تحقیقات کرائی جائیں
ہم کتوں کےمعاملے پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔