سب ادارے زمین کے کاروبار میں لگ گئے،ایف آئی اے کو کہاں اختیار ہے کہ وہ کاروبار کریں،عدالت

0
21

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے نمائندےکل ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارے ادارے زمینوں کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، ایف آئی اے کو کہاں اختیار ہے کہ وہ کاروبار کریں گے؟ ایف آئی اے کو تو خود ایسے معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے اور وہی اس میں لگ گئے،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سی ڈی اے ریگولیٹر رہ گیا ہے یا نہیں؟ شہر کا ماحول تباہ کردیا گیا،حاضر سروس لوگ پراپرٹی کے کاروبار میں ملوث ہیں،کرائم ریٹ میں اضافہ بھی اسی وجہ سے ہے یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے،

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز حکام نے عدالت میں کہا کہ سوسائٹیز کے ملازمین نے ہاوَسنگ سوسائٹیز بنائی ہیں، عدالت نے کہا کہ ملازمین نہیں، ادارے خود یہ ہاوَسنگ سوسائٹیز بنا کر چلا رہے ہیں،وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملازمین کے نام لی جانے والی جگہ ہاوَسنگ سوسائٹی کو بیچ دی،

عدالت نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

Leave a reply