fbpx

پاکستان میں گاڑیوں میں ایئرسیفٹی بیگ نصب کرنےکی ایک اور قرارداد جمع

لاہور: تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ہےکہ پاکستان میں گاڑیوں میں ائیر بیگز سمیت تمام متعلقہ آلات لگائے جائیں ، کار مافیا کیخلاف یہ بہترین اقدام ہے

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان نے قومی اسمبلی میں یہ قرارداد جمع کروائی ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں میں سواروں کوحادثے یا ہنگامی صورت حال کے پیش نظرایئر بیگ کی تنصیب کوضروری قراردیا جائے

یاد رہے کہ اس سے پہلے گاڑیوں میں ایئر سیفٹی بیگ نصب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی تھی۔ قرار داد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی تھی ۔

 

ذرائع کے مطابق اس قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اکثر گاڑیوں میں سیفٹی ایئر بیگ نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں لوگوں کی اموات ہو جاتی ہیں۔

پنجاب اسملبی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والی تمام کمپنیاں سیٹ بیلٹ کے ساتھ ایئر بیگ لازمی نصب کریں۔

لاہور ہائی کورٹ میں صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے بھی گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب نہ کرنے کا اقدام کو چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں کمپنیاں مہنگے داموں گاڑیاں فروخت کرتی ہیں لیکن ان میں حفاظتی آلات نصب نہیں ہوتے ہیں۔

درخواست گزارکے مطابق گاڑیوں میں ائیر بیگ سمیت دیگر آلات نصب نہ ہونے سے ہونے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

درخواست گزار صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے عدالت عالیہ لاہور سے استدعا کی ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو حکم دیا جائے کہ وہ گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.