ماڈل کورٹس کی کامیابیوں کاسفرجاری:جلد انصآف کا وعدہ بھی پورا

زیادتی کے نتیجے میں ہونیوالے حمل کو عدالت نے ضائع کرنے سے روک دیا

اسلام آباد :ماڈل کورٹس کی کامیابیوں کاسفرجاری:جلد انصآف کا وعدہ بھی پورا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا اور لاک ڈاؤن کے باوجود ماڈل کورٹس کے ججز پر عزم، جلد اور فوری انصاف کی فراہمی میں گامزن ہے

ذرائع کے مطابق یکم اپریل 2019 سے بتدریج قائم ہونے والی ماڈل کورٹس نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

یکم اکتوبر 2021 تا 15 اکتوبر 2021 کے دوران پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے 2509 مقدمات کا فیصلہ کرتے ھوئے 4690 گواھان کے بیانات قلمبند کیے۔

ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 125 اور منشیات کے 455 مقدمات کےفیصلے کیے اور 3171 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

اس دوران پنجاب میں قتل کے 35 اور منشیات کے 126, خیبر پختونخوا میں قتل کے 31 منشیات کے 155, سندھ میں قتل کے 54 منشیات کے 168 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 5 منشیات کے 6 مقدمات کے فیصلے ہوۓ۔

8 مجرمان کو سزائے موت 20 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر 129 مجرمان کو 450 سال، 2 ماہ، 5 دن قید اور 23839206 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.

اس دوران ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 1199 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواستہاے نگرانی کے فیصلے کر دیے۔

ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 730 مقدمات کے فیصلے اور 1519 گواہان کے بیانات قلمبند کیے.186 مجرمان کو 86 سال 8 ماہ 1 دن قید اور 3078198 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

Comments are closed.