قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کیخلاف بےمثال کامیابیاں ممکن ہوئیں:کورکمانڈر پشاور

0
26

پشاور:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔

دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ نہیں پنپنے دیا جائے گا، کورکمانڈرکانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں، پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کی جانب سے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکرکرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی کورکمانڈر پشاور نے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا تھا ،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان دنوں شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں گرینڈ عثمان زئی جرگہ کے ایک حصے کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی تھی ۔

کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں‌ سیلاب اوربارشوں سے متاثرین کی مدد کوپہنچ گئے

کور کمانڈر نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان دنوں شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں گرینڈ عثمان زئی جرگہ کے ایک حصے کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے علاقے میں امن کے حصول میں قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک فوج خطے میں امن وامان اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

ملک اور مشران نے علاقے میں امن کی بحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کور کمانڈر کو سیکیورٹی فورسز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

کورکمانڈرپشاور کا دورہ سوات،مالاکنڈ،بونیر، شانگلہ اورمردان کے قبائلی عمائدین اور…

Leave a reply