لاہور: اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل کا کامیاب تجربہ:پاکستان میں انقلاب کا سبب بن گیا ا،طلاعات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل بھی شروع کر دی اور مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کے بچے کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کیمل بریڈنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور مصنوعی طریقہ افزائش سے مڑیچہ نسل کی ننھی اونٹنی دنیا میں آ گئی ہے۔
سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب ثاقب ظفر کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل تاریخی کارنامہ ہے، اونٹنی کا دودھ اور گوشت طبی لحاظ سے نہایت مفید ہے، اونٹ پال افراد کو بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد ملک میں اونٹنی کے دودھ اورگوشت کے حوالے سے انقلابی ترقی ہوگی اوریہ کمی پوری ہوجائے گی