شوگر انکوائری کمیٹی کوعدالت سے غیرآئینی قرار دینے پر مبشر لقمان نے دی حکومت و اپوزیشن کو تجویز

0
27
سیلاب سے اموات،نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

شوگر انکوائری کمیٹی کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے غیرآئینی قرار دینے پر مبشر لقمان نے دی حکومت و اپوزیشن کو تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ قانون میں سقم موجود ہیں، اس سقم کو دور کرنے کے لئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ کام کرنا پڑے گا

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور نیب ،ایف بی آر کو کہا کہ آزادی سے تحقیقات کرنی چاہئے کیا حکومت اب تک عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان وہ واحد ملک رہ گیا جس نے لاز آف ایوی ڈینس ری وزٹ نہیں ہوئے، ہمارا آج بھی یہی ہے کہ اگر ایک دہشت گرد ہے تو اس کے سامنے کھڑے ہو کر گواہ نے عدالت میں گواہی دینی ہے،دہشت گرد کو گواہ کا پتہ چل جاتا ہے اور وہ اسکے گھر والوں کو نقصان پہنچاتا ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پارلیمنٹرینز لاء کو ری وزٹ نہیں کر سکے،بات کوتاہی کی نہیں، قانون میں سقم موجود ہیں، اس سقم کو دور کرنے کے لئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ کام کرنا پڑے گا، ہم کورٹ کو اکثر بلیم کر دیتے ہین کورٹ کا کام قانون کی تشریح اور قانون کی روشنی میں فیصلہ دینا ہے قانون بنانا نہیں، اگر قانون میں سقم موجود ہے جس سے کالی بھیڑیں بچ رہی ہے تو پارلیمنٹ میں جانا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہی کام اگر پی ٹی آئی کو سمجھ آ جائے کہ ہر وقت اپوزیشن سے لاکڑا کاکڑا نہیں کھیلنا ان سے لامیکنگ کروانی ہے، اپوزیشن کو سمجھ آ جائے کہ قوانین میں تبدیلی ہونی چاہئے انکو بھی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے، جب لا میکنگ ہو جائے گی تو اس طرح کے سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply