اچانک پی آئی اے نےکابل آپریشن غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا

0
32

کراچی:اچانک پی آئی اے نےکابل آپریشن غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا،اطلاعات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن سمیت دیگرممالک کی ایئرلائنزکو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابل ائیرپورٹ پرکچرا اور سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔

البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گی کہ آیا آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ائیر لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

یاد رہے کہ افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کابل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہزاروں افغان اور دیگر شہریوں کا کابل ائیرپورٹ کے باہر ہجوم برقرار ہے۔

کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس قدر ہجوم ہے کہ عورتیں اور بچے مجمع میں کچلے جانے لگے ہیں، کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جو بے بسی اور لاچاری کا ثبوت پیش کررہی ہیں

Leave a reply