سعودی عرب سے آنے والے مزید 10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

0
19

سعودی عرب سے کراچی آنیوالے 10 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمنتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ برقرار ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے 10مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 10مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمنتقل کردیا گیا ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے آنے والے27مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 153مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے۔

خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانے کی اجازت نہیں جارہی تاہم رپورٹ مثبت ‏آنے پر مسافر کو ‏اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

Leave a reply