مقررہ نرخ پر چینی فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اہم احکام جاری کردیے

0
18

مقررہ نرخ پر چینی فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اہم احکام جاری کردیے

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں صوبےمیں چینی کےاسٹاک،نرخ اوردستیابی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا.وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھرمیں چینی کی مقررہ نرخ پرفراہمی یقینی بنانےکاحکم دیا ہے .

وزیراعلیٰ پنجاب. نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں چینی مقررہ نرخ پرفروخت کرنےکیلئےفوری اقدامات کیے جائیں،وزراڈویژنل ہیڈکوارٹراوراضلاع میں جاکرچینی کی صورتحال مانیٹر کریں،

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شوگرملوں سےمقررہ نرخ پرچینی فراہم کرنےکیلئےقانونی کارروائی کی جائےمقررہ نرخ پرچینی فروخت نہ کرنےوالوں کااسٹاک قبضےمیں لیکرنیلام کردیاجائےگا.

ادھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیرصدارت اجلاس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 27ہزار سے زائد سکول اپ گریڈ ہونے اور انرولمنٹ میں اضافہ ہونے سے 40 لاکھ بچے مستفید ہوسکیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول شامل ہونگے۔ سکولوں کو تین مراحل میں اپ گریڈ کیا جائے گا،پہلے فیز میں 20ہزار سے زائد پرائمری سکول ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری ہائی سکول لیول اپ گریڈ کیے جائیںگے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Leave a reply