شوگر تحقیقاتی کمیشن،حکم امتناع آج ختم ہوگا،دو دن میں حکومت کیا کارروائی کرلے گی ،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شوگرملزایسوسی ایشن کی درخواست پرسماعت ہوئی
اٹارنی جنرل نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے دلائل مکمل کرلیے،دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن نےوزراء اورصوبائی وزرائےاعلیٰ کے حوالے سے بھی لکھا،کیسے معتصب ہوسکتاہے،
وکیل مخدوم علی خان نےجواب الجواب کے لیےعدالت سے مزید وقت کی استدعا کردی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جواب الجواب دلائل کے لیےآپ کووقت دیتےہیں لیکن حکم امتناع آج ختم ہوگا،میں دونوں طرف کا موقف سن چکا ہوں، جواب الجواب توصرف ایک موقع ہوتا ہے کہ اگرآپ ہمارامائنڈ بدل سکیں توبدل لیں،
اسلام آبا دہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ چاہیں توپیرکوبھی آپ کوسن سکتے ہیں،حکم امتناع ختم کردیتےہیں، دو دن میں حکومت کیاکارروائی کرلےگی ؟اداروں کوخط ہی بھیج رہےہیں
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگرتعصب پر مبنی اس کارروائی پر ٹرائل ہوجائے تو ناانصافی ہو گی ،
واضح رہے کہ 11 جون کو عدالت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکم امتناع دیا تھا اور کسی بھی کاروائی سے روک دیا تھا
دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل