اسلام آباد :چینی 40 روپے ، گھی 43 روپے سستا ملے گا:رمضان پیکج آگیا اورآتے ہی چھاگیا،اطلاعات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی،
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری سٹیٹمنٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان پیکج میں 19 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں50 فیصد کمی کردی جائے گی، رمضان المبارک میں 7 ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی،
کس قدرسبسڈی دی جائے گی اس حوالے سے تفصیلات کچھ یوں ہیں چینی40 روپے، گھی43، چائے50، آٹا ساڑھے 30 اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملےگا، دالیں30 روپے تک، دودھ ، مشروبات، چاول سستے ملیں گے۔
مذکورہ قیمتیں توعام بازاروں میں مقررکی گئی ہیں لیکن یوٹیلٹی اسٹورز پران چیزوں کی کیا قیمتیں ہوں گی اس سے متعلق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ ان اشیاء پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان میں چینی 68 روپے، گھی 175کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا800 روپے ميں دستياب ہوگا۔
عام بازار کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 40 روپے، گھی 43 ،چائے50، آٹا ساڑھے 30 کلو اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملےگا۔
اسی طرح دالیں جن میں دال چنا، مونگ، ماش اور سفید چنے کی قيمت بھی 10 سے 30 روپے تک، دودھ، مشروبات پر 20 روپے،چاول پر 12 روپے، بیسن، کھجور،مصالحہ جات پر 10 روپے رعایت ملےگی۔