فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

0
34

فیصل آباد(عثمان صادق) ضلع بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرکے32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی قبضہ میں لیکر گودامز سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ملک ظفر 240موڑ کے گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی برآمد کرلی جبکہ شیخ اشرف کو سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے اورشیخ یعقوب غلہ منڈی کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو زائد نرخوں پر اشیائےخورونوش کی فراہمی کسی صورت قبول نہیں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پرمزید 9 دکانیں سیل، 7دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اورموقع سے 4۔افراد کو گرفتار کرادیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں سارا دن سرگرم رہے اورچینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔علاوہ ازیں 1876۔انسپکشنز کرکے پھل،سبزیاں،گوشت اورکریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے111 ناجائزمنافع خوروں کو پونے تین لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

Leave a reply