1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ایک ارب 17 کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے مالیت کی چینی سمگل کی جا رہی تھی، یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے،2 کنٹینرزمیں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں غیرملکی اشیا کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کر رہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیا کے ساتھ ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے لگے ہیں۔
حکام کے مطابق انڈین گٹکا، چھالیہ سیمنٹ کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، لینڈروور پک اپ سے 36 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 81 لاکھ مالیت کی لینڈروور پک اپ بھی ضبط کر لی گئی ہے ایک کیس میں اسمگلنگ کے لیے کنٹینر کے اندر علیحدہ خفیہ خانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، حکام نے جانچ پڑتال کے دوران علیحدہ خفیہ خانے سے سمگل شدہ چھالیہ، انڈین گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔
سفارت خانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی …
قبل ازیں پاکستان کسٹمز کے عملے نے پورٹ قاسم سے سفارت خانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی، گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کیلئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا تو سفارت خانے نے لاتعلقی کا اظہار کیا-
کسٹم حکام کی جانب سے جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80ہزار روپے ہے کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔