مزید دیکھیں

مقبول

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں محکمہ...

جنوبی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور نیک رحمان محسود عرف نیکرو اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر سے جنوبی وزیرستان پہنچنے والا خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران علاقہ سپنکئی میں ہلاک ہوا۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، فائرنگ کے تبادلے میں اپنی ہی خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آیا تھا، خودکش حملہ آور ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عظمت اللہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہورہا ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں