سجاول : قتل کاروپوش ملزم ،منشیات فروش گرفتار،منشیات اور2 مشکوک موٹر سائیکل بھی برآمد
باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار، تیس لیٹر دیسی شراب ٹھرو،54 پیکٹ گٹکہ تمباکو پتی،500 پوری گٹکہ اور دو عدد مشکوک موٹر سائیکل برآمد،
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ صاحب کی ہدایت پر ضلع سجاول پولیس کا مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات/گٹکا فروشوں اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار، ایس ایچ او لاڈیوں عنایت حسین چانڈیو کی دوران گشت مخفی اطلاع پر لاڈیوں چھچھ روڈ جاتی گولائی کے قریب کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم میر مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا ہےگرفتار ملزم تھانہ لاڈیوں کے مقدمہ 25/2022 دفعہ 302,109,34PPC میں روپوش تھا .انچارج جاتی چوک محمد صفر ڈاوچ کی جاتی چوک اسٹاپ کے قریب کارروائی،پولیس کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش ملزم فرار، دس لیٹر دیسی شراب ٹھرو تحویل میں لے کرمفرور ملزم کے خلاف تھانہ بٹھورو پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او بٹھورو،مصری خان کھوسو کی دوران گشت بٹھورو،دڑو روڈ کھارک لنک روڈ کے قریب کامیاب کاروائی،منشیات فروش ملزم اسلم بکیرو، دس لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار مقدمہ درج.ایس ایچ او بٹھورو،مصری خان کھوسو کی دوران گشت بٹھورو،جھوک روڈ شاھ واھ کے قریب ایک اور کامیاب کاروائی،منشیات فروش ملزم جان محمد سونارو، دس لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار مقدمہ
ایس ایچ او بٹھورو،مصری خان کھوسو کی دوران گشت بٹھورو،سجاول روڈ جتوئی سم نالی کے قریب ایک اور کامیاب کاروائی،گٹکہ فروش ملزم عرس باگھل، 54 پیکٹ گٹکہ تمباکو پتی اور 500 پوری گٹکہ سمیت گرفتار مقدمہ درج،
انچارج مرید کھوسو غلام مصطفی سولنگی نے دوران گشت سجاول چوھڑ روڈ فقیر گولائی کے قریب سے دو عدد چائنا موٹر سائیکل لاوارث حالت میں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کی ہےکاروائی نمبر 7/2022 قلم ۔550Cr.Pc ،کاروائی نمبر 8/2022،قلم ۔550Cr.Pc